جو روٹ نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کیا، ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور

جو روٹ نے پاکستان کے خلاف شاندار 66 رنز کی اننگز کھیل کر سچن ٹنڈولکر کا ٹیسٹ کرکٹ میں نصف سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جو روٹ نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ برابر کیا، ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور

لیڈز: (رائیٹ ناؤ نیوز) انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا نصف سنچریوں کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا۔

جو روٹ نے یہ کارنامہ پاکستان کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 66 رنز کی اننگز کھیل کر انجام دیا۔ یہ ان کی 68 ویں نصف سنچری تھی۔

روٹ کے اس کارنامے کے بعد انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف 8 وکٹ پر 366 رنز بنا کر 195 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔

یہ کامیابی انگلینڈ کی کرکٹ تاریخ میں اہم مقام رکھتی ہے، جو روٹ کے ریکارڈ سے ٹیم کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ سچن ٹنڈولکر 200 ٹیسٹ میچوں میں 15,921 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ جو روٹ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں