پنجاب حکومت کی بلدیاتی انتخابات کیلئے 15 دسمبر سے 15 جنوری تک تاریخیں تجویز

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخیں طے پا گئیں، دسمبر سے جنوری میں مرحلہ وار انعقاد ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے منظوری دے دی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب حکومت کی بلدیاتی انتخابات کیلئے 15 دسمبر سے 15 جنوری تک تاریخیں تجویز

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے لیے 15 دسمبر سے 15 جنوری تک کی تاریخیں تجویز کی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے ان تاریخوں پر اصولی اتفاق کرلیا ہے۔

پنجاب بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے اجلاس میں یہ تجویز دی گئی۔ تجویز کردہ تاریخوں کے دوران انتخابات کرانے پر الیکشن کمیشن نے اتفاق کیا ہے۔

اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کو مرحلہ وار کرانے کی تجویز بھی دی گئی ہے تاکہ سیکیورٹی اور انتظامات کو بہتر بنایا جا سکے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دسمبر اور جنوری میں انتخابات کے دوران طلباء کے امتحانات ختم ہو چکے ہوں گے اور دھند بھی کم ہوگی۔

واضح رہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے حلقہ بندی کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور الیکشن کمیشن نے جلد ہی مرحلہ وار انتخابات کا پلان پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں