اسلام آباد میں 284 غیر ملکی گرفتار، کال سینٹر میں غیر قانونی سرگرمیوں کا انکشاف

اسلام آباد کے گلبرگ گرینز میں کال سینٹر سے 284 غیر ملکی گرفتار، ویزے منسوخ، سب جیل قرار، تحقیقات جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں 284 غیر ملکی گرفتار، کال سینٹر میں غیر قانونی سرگرمیوں کا انکشاف

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) اسلام آباد کے گلبرگ گرینز میں ایک کال سینٹر سے 284 غیر ملکی گرفتار ہوئے ہیں۔ ان افراد پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے اور ان کے ویزے بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔

تمام گرفتار غیر ملکیوں کو 15 دن میں پاکستان سے واپس بھیجنے کا فیصلہ ہوا ہے۔ ان کے نام بلیک لسٹ اور فارنرز کنٹرول لسٹ میں شامل کر دیے گئے ہیں۔

گلبرگ گرینز کے متعلقہ پلازہ کو سب جیل قرار دیا گیا ہے۔ اس کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے اور ایف آئی اے کو انتظام کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان نے بتایا کہ ملزمان لڑکیوں کی جعلی شناخت بنا کر پاکستانی شہریوں کو لوٹتے تھے۔ تحقیقات میں مزید تشویشناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔

یاد رہے کہ بعض سرکاری اہلکاروں کی ممکنہ معاونت کی بھی تحقیقات جاری ہیں۔ گرفتار غیر ملکیوں کے مقامی سہولت کاروں کا بھی سراغ لگایا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں