ماسکو میں پاکستان کے 80ویں یوم آزادی کی تقریب میں روسی نائب وزیر خارجہ کی شرکت نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم کیا۔
ماسکو: (رائیٹ ناؤ نیوز) ماسکو میں پاکستان کے 80ویں یوم آزادی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں روسی نائب وزیر خارجہ میخائل گالوزین سمیت 250 مہمانوں نے شرکت کی۔
روسی دارالحکومت میں پاکستانی سفارت خانہ نے تقریب کا اہتمام کیا۔ پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان اور روس کے تعلقات کو خوش آئند قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، علاقائی رابطوں اور ثقافت میں تعاون کے امکانات ہیں۔ پاکستانی سفیر نے انٹرنیشنل نارتھ ساؤتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور میں دلچسپی ظاہر کی۔
روسی نائب وزیر خارجہ نے پاکستان کی ثالثی کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا پاکستان کا کردار علاقائی اور عالمی معاملات میں اہم ہے۔
واضح رہے کہ تقریب میں پاکستانی ثقافت اور موسیقی کی عکاسی کی گئی۔ خماریاں بینڈ اور ماسٹر رئیس خان نے اپنی شاندار پرفارمنس پیش کی۔












