غزہ میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں جنازے پر موجود 14 فلسطینی شہید، حماس کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود کشیدگی برقرار۔
غزہ: (رائیٹ ناؤنیوز) اسرائیلی حملے میں غزہ کے جنازے پر موجود افراد پر حملہ ہوا، جس سے کم از کم 14 فلسطینی شہید ہو گئے۔ جنازے کے جلوس میں شریک نصف سے زیادہ لوگ ڈرون حملے کا شکار ہوئے۔
حماس کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر حملے جاری ہیں، جس کی قطری نشریاتی ادارے نے تصدیق کی ہے۔ اس واقعے میں نصیرات پناہ گزین کیمپ کے بلاطہ مارکیٹ کے علاقے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے۔
غزہ سول ڈیفنس ایجنسی اور ہسپتال نے بلاطہ مارکیٹ حملے کی تصدیق کی ہے۔ العودہ ہسپتال کے مطابق، حملے میں کم از کم 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یہ واقعہ احمد یٰسین مسجد کے باہر ہوا، جہاں فلسطینی سوگوار جنازے کا انتظار کر رہے تھے۔ اس حملے کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان نو ماہ قبل جنگ بندی ہوئی تھی، لیکن اس کے باوجود خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔













