پاکستانی طلبہ نے کولمبیا میں انٹرنیشنل فزکس المپیاڈ میں تین کانسی کے تمغے جیتے، 90 ممالک کے 400 طلبہ نے حصہ لیا۔
کولمبیا: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستانی طلبہ نے انٹرنیشنل فزکس المپیاڈ میں تین کانسی کے تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔ دو طلبا کو خصوصی اسناد بھی دی گئیں۔
انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ 4 سے 12 جولائی تک کولمبیا میں منعقد ہوا۔ اس مقابلے میں 90 سے زائد ممالک کے 400 سے زیادہ طلبہ نے حصہ لیا۔ پاکستان کے حصے میں 3 کانسی کے تمغے آئے۔
ڈی جی خان سے ذوالفقار علی، راولپنڈی کے حمدان علوی اور اسلام آباد کے دانیال شہزاد حامد نے تمغے جیتے۔ لاہور کے حمزہ محمود اور راولپنڈی کے عبداللہ اعجاز کو اعزازی اسناد دی گئیں۔
پاکستانی طلبہ نے ملکی اور بین الاقوامی ماہرین سے سخت تربیت حاصل کی۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت پیاس کے پروفیسر ڈاکٹر عرفان اور ڈاکٹر وسیم نے کی۔
یاد رہے کہ انٹرنیشنل سائنس اولمپیاڈز میں اب تک 365 سے زائد پاکستانی طلبہ نے شرکت کی ہے اور مجموعی طور پر 144 تمغے جیتے ہیں۔















