ٹرمپ نے ایران کے ساتھ معاہدے سے قبل پابندیاں ختم کرنے اور منجمد اثاثے بحال کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حتمی امن معاہدے تک نہ پابندیاں ختم ہوں گی اور نہ ہی منجمد اثاثے بحال کیے جائیں گے۔
ایک امریکی انٹرویو میں ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایرانی اثاثوں کی بحالی صرف کسی حتمی معاہدے کے بعد ہی ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ فی الحال تہران کے ساتھ لبنان کے معاملے پر کوئی قلیل مدتی معاہدہ نہیں چاہتے۔
ایرانی رہبر اعلیٰ کے مشیر محسن رضائی نے بتایا کہ امریکہ کی جانب سے منجمد کیے گئے 24 ارب ڈالر کے اثاثے واپس ملنے تک ایران مطمئن نہیں ہوگا۔ ایران کی اس مطالبے پر مضبوطی سے قائم ہے۔
رپورٹس کے مطابق امریکی وزارت خزانہ ایران کے اثاثوں کو خلیجی ممالک کے نقصانات کے ازالے کے لیے استعمال کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اسکاٹ بیسنٹ نے ایران کے حالیہ حملوں سے ہوئے نقصانات کا تخمینہ لگانے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ واشنگٹن کا یہ نیا منصوبہ دونوں ممالک کے درمیان جاری نازک جنگ بندی اور سفارتی کوششوں کے لیے رکاوٹ بن سکتا ہے۔














