گلگت بلتستان انتخابات سے قبل کشیدگی، ن لیگ حامیوں کی گاڑی پر فائرنگ

گلگت بلتستان کے انتخابات کے قریب داریل میں فائرنگ، مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی پر الزام عائد کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گلگت بلتستان انتخابات سے قبل کشیدگی، مسلم لیگ (ن) کے حامیوں پر فائرنگ

چلاس: (رائیٹ ناؤ نیوز) گلگت بلتستان کے انتخابی حلقے جی بی اے 17 داریل میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر محمد زمان کے حامیوں کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ ہوا ہے۔

ن لیگ کے امیدوار ڈاکٹر محمد زمان نے فائرنگ کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ انہوں نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر محمد زمان نے پیپلز پارٹی کے امیدوار محمد نسیم پر فائرنگ کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے امن انتخابات کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی ہے۔

انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

واضح رہے کہ کل ہونے والے عام انتخابات کے باعث امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں