آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم قرار، نوٹیفکیشن جاری

آزاد کشمیر حکومت نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ 2014 کے تحت کالعدم قرار دیا۔ تنظیم پر ریاست میں انتشار پھیلانے کا الزام ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کالعدم قرار، نوٹیفکیشن جاری

مظفرآباد: (رائیٹ ناؤنیوز) آزاد کشمیر حکومت نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 2014 کے تحت کیا گیا ہے۔ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو فرسٹ شیڈول میں شامل کر دیا گیا ہے۔

حکومت نے کہا ہے کہ کالعدم تنظیم کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ نوٹیفکیشن صدر، وزیراعظم، چیف سیکرٹری اور دیگر حکام کو بھیج دیا گیا ہے۔

حکومت آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ امن و امان کی عملداری اور عوامی تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ کسی تنظیم کو ریاستی نظم و امن کو خطرے میں نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔

یادرہے کہ تنظیم کے خلاف امن و سلامتی کو نقصان پہنچانے کے شواہد موجود ہیں۔ تنظیم پر ریاست میں انتشار پھیلانے کا الزام ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں