اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کے ایران کی فوجی قوت کے خاتمے کے دعوے کو مشکوک قرار دیتے ہوئے ایران کی کمزوری کا اقرار کیا ہے۔
تل ابیب: (رائیٹ ناؤ نیوز) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کی نیوی اور فوجی صلاحیتوں کے خاتمے کے دعوے کو مشکوک قرار دیا ہے۔
نیتن یاہو نے امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کمزور ہوا ہے مگر وہاں سب کچھ ختم نہیں ہوا۔ انہوں نے ایران کے جوہری مواد کو ختم کرنے پر راضی نہ ہونے کا بھی ذکر کیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ بعض اوقات ان کے اور ٹرمپ کے درمیان اختلافات پیدا ہوتے ہیں لیکن انہیں حل کر لیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کے معاملے پر کارروائی کے لئے تیار ہیں لیکن مکمل فوجی کارروائی کا حتمی فیصلہ ٹرمپ ہی کریں گے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم سے ٹیلیفون پر سخت لہجے میں بات کی اور لبنان میں جارحیت جاری رکھنے پر شدید تنقید کی۔














