پنجاب حکومت نے تاجروں کے مطالبے پر مارکیٹس کے اوقات کار میں نرمی کر دی، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو بھی استثنیٰ دیا گیا۔
لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں مارکیٹس کے اوقات کار میں نرمی کر دی ہے، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو بھی اوقات کار کی بندش سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔
مشیروزیراعلیٰ ذیشان ملک نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے دکانوں، مارکیٹس، شاپنگ مالز، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور فوڈ آؤٹ لیٹس کو یکم جون 2026 تک مقررہ اوقاتِ بندش سے استثنیٰ دے دیا ہے۔
وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی ہے کہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر پیٹرول کی بچت اور کفایت شعاری مہم میں حصہ ڈالیں۔
یہ فیصلہ تاجر برادری کے دیرینہ مطالبے پر کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ مریم نواز نے عید کی آمد کے حوالے سے عوام اور تاجروں کی سہولت کیلئے اوقات کار میں تبدیلی کی۔
واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے بھی شہر میں کاروباری مراکز رات 10 بجے تک کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے تاکہ تاجر برادری کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔












