پنجاب حکومت نے یکم جون تک کاروباری اوقات کی پابندی ختم کردی، تاجروں کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ترجیح قرار دی گئی۔
لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پنجاب حکومت نے یکم جون تک کاروباری اوقات کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ پابندی رات 8 بجے تک تھی جو اب ختم کردی گئی ہے۔
پنجاب بھر میں مارکیٹوں، شاپنگ مالز، ہوٹلز اور ریسٹورنٹس پر اس فیصلے کا اطلاق ہوگا۔ اس اقدام سے شہریوں کے لیے خریداری میں آسانی ہوگی۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز نے کہا ہے کہ تاجروں کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے، اب مارکیٹوں کی 8 بجے تک بندش کی پابندی نہیں ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی نافذ کردی گئی ہے اور سرکاری میٹنگز آن لائن پلیٹ فارمز پر منعقد کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق روزمرہ استعمال کی اشیا کی دکانیں اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز بھی رات 8 بجے بند ہوں گے۔












