پنجاب حکومت کا مدارس رجسٹریشن میں ترامیم کا فیصلہ، دوہری رجسٹریشن سے نجات

پنجاب حکومت نے مدارس کی رجسٹریشن کے نظام کو آسان بنانے کے لئے ترامیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب حکومت کا مدارس رجسٹریشن میں ترامیم کا فیصلہ، دوہری رجسٹریشن سے نجات

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پنجاب حکومت نے مدارس رجسٹریشن کے نظام کو آسان بنانے کے لئے اہم قدم اٹھایا ہے۔ مدارس رجسٹریشن ایکٹ میں ترامیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، حکومت نے سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ کے تحت مدارس کی الگ رجسٹریشن کی شرط نرم کرنے کی تجویز دی ہے۔ وفاق المدارس کے تحت رجسٹرڈ مدارس کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہوگی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ مدارس کی وفاقی رجسٹریشن کو صوبائی سطح پر قانونی حیثیت دینے کی تجویز زیر غور ہے۔ وفاقی اور صوبائی مدارس ڈیٹا کو منسلک کرنے کا منصوبہ بھی بنایا گیا ہے۔

اس تجویز کے تحت، جو مدرسہ وفاقی رجسٹریشن اتھارٹی کے ریکارڈ میں ہے، اسے دوبارہ رجسٹرڈ نہیں ہونا پڑے گا۔ اس سے مدارس کو دوہری رجسٹریشن اور اضافی کاغذی کارروائی سے ریلیف ملے گا۔

واضح رہے کہ مجوزہ ترامیم علما کرام اور مدارس منتظمین سے مشاورت کے بعد تیار کی گئی ہیں۔ یہ ترامیم منظوری کے لئے صوبائی کابینہ کو بھیج دی گئی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں