ایران نے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق کر دی، ٹیم امریکا میں میچز کھیلنے کو تیار۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ ایرانی وزارت کھیل نے کہا ہے کہ ایرانی ٹیم ورلڈ کپ کے لیے مکمل تیار ہے۔
ایرانی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کے لیے تمام ضروری اقدامات کئے جا چکے ہیں۔ فیفا کے صدر نے بھی ایرانی ٹیم کی شرکت کی تصدیق کی ہے۔
ایران نے فیفا ورلڈکپ 2026 کے لیے کوالیفائی کیا ہے، جو امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں 11 جون سے شروع ہوگا۔ ایران کے تمام میچز امریکا میں شیڈول ہیں اور پہلا میچ 15 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف لاس اینجلس میں ہوگا۔
گزشتہ دنوں ایرانی فٹبال فیڈریشن نے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ کشیدگی کے باعث میچز میکسیکو منتقل کرنے کے لیے فیفا سے مذاکرات کی بات کی تھی۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران کی ٹیم کو خوش آمدید کہا جائے گا، جبکہ ایرانی فیڈریشن نے ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود شرکت کی تصدیق کی ہے۔











