یوکرینی صدر، خلیجی ممالک کے ساتھ دفاعی معاہدے طے پاگئے

یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے خلیجی ممالک کے ساتھ طویل المدتی دفاعی معاہدوں کی تکمیل کا اعلان کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یوکرینی صدر، خلیجی ممالک کے ساتھ دفاعی معاہدے طے پاگئے

کیف: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ خلیجی ممالک کے ساتھ دفاعی شعبے میں طویل المدتی معاہدے مکمل ہوگئے ہیں۔

زیلنسکی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ اہم دفاعی معاہدہ پہلے ہی مکمل ہوچکا ہے جبکہ قطر کے ساتھ 10 سالہ معاہدہ حال ہی میں دستخط کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدے کم از کم 10 سالہ شراکت داری پر مشتمل ہیں، جن میں مشترکہ پیداوار اور دفاعی صنعت کی ترقی شامل ہے۔ متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی جلد ایسا ہی معاہدہ متوقع ہے۔

صدر زیلنسکی نے مزید بتایا کہ ان معاہدوں کے تحت یوکرین اور خلیجی ممالک مشترکہ طور پر دفاعی سازوسامان کی تیاری کریں گے، جس کے لیے پروڈکشن لائنز اور کارخانے قائم کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے ساتھ تعاون کا مقصد نہ صرف دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانا ہے بلکہ ٹیکنالوجی کی منتقلی اور مقامی صنعت کو فروغ دینا بھی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں