وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد سے خطے کی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد سے خطے کی صورتحال پر گفتگو کی اور سعودی عرب کی حمایت کا اعادہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد سے خطے کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال اور کشیدگی کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی نیوز ایجنسی کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے علاقائی و عالمی امن و استحکام سے متعلق امور پر بات چیت کی۔ جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امریکا اور ایران کی رضامندی سے مذاکرات کی میزبانی کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کی حمایت کا اعادہ کیا۔

شہباز شریف نے سعودی سلامتی اور خودمختاری پر حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی خطے میں عدم استحکام کا باعث بنی ہوئی ہے اور پاکستان اس کے حل کیلئے سفارتی کوششیں کر رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں