سعودی عرب اور خلیجی خطے، طوفان کے باعث شدید بارش کا خدشہ

سعودی عرب اور خلیجی خطے میں طاقتور طوفان کے باعث شدید بارش اور آندھی کا خدشہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی عرب اور خلیجی خطے، طوفان کے باعث شدید بارش کا خدشہ

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ماہرین موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ طاقتور طوفان سعودی عرب اور خلیجی خطے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس طوفان کے باعث شدید بارش، آندھی اور گرد آلود ہواؤں کی توقع کی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق ہفتے کے اختتام تک مختلف علاقے بارشوں سے متاثر ہو سکتے ہیں۔ آج اور جمعرات کو تیز بارش متوقع ہے جبکہ ہوا کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے اور ساحلی علاقوں میں اونچی لہریں پیدا ہو سکتی ہیں۔ لہروں کی اونچائی 2.5 میٹر سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

یواے ای میں بھی طوفانی بارش کے باعث پانی گھروں میں داخل ہو سکتا ہے۔ رہائشیوں نے پانی سے بچاؤ کے لیے ریت کی بوریاں اور پلاسٹک شیٹس کا انتظام کیا ہے۔

واضح رہے کہ اماراتی محکمہ اوقاف نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شدید بارش کے دوران نماز گھروں میں ادا کریں تاکہ خراب موسمی حالات میں عوام کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں