ایران نے سعودی عرب کے پرنس سلطان ائیر بیس پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب میں پرنس سلطان ائیر بیس پر حملہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ ائیر بیس امریکی فوجی سرگرمیوں کا اہم مرکز ہے اور امریکی جاسوس طیاروں کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ختم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹر کے مطابق، بحرین میں بھی امریکی ففتھ فلیٹ کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے ایرانی بجلی کے نظام کو نشانہ بنایا تو ایران بھی ان کے پاور پلانٹس کو نشانہ بنائے گا۔















