ریاض پر بیلسٹک میزائل حملہ، سعودی عرب کی جوابی کارروائی

ریاض پر بیلسٹک میزائل حملہ، سعودی دفاع نے تین میں سے ایک میزائل تباہ کیا، ایران کے فوجی اتاشی ملک بدر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ریاض پر بیلسٹک میزائل حملہ، سعودی عرب کی جوابی کارروائی

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا گیا۔ سعودی وزارت دفاع کے مطابق ریاض پر تین بیلسٹک میزائل داغے گئے جن میں سے ایک میزائل کو تباہ کر دیا گیا جبکہ دو میزائل غیر آباد علاقے میں گرے۔

سعودی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ مشرقی صوبے میں پانچ ڈرونز کو مار گرایا گیا ہے۔ سعودی عرب نے ایران کے دو فوجی اتاشیوں اور ان کے عملے کے تین ارکان کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔

سعودی حکومت نے بیان دیا ہے کہ ایران کی جانب سے سعودی عرب اور خلیج تعاون کونسل سمیت عرب اور اسلامی ممالک کو بار بار نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو کہ ہمارے تعلقات پر سنگین اثرات ڈال سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں