سیالکوٹ میں پٹرول نہ دینے پر فائرنگ، پمپ ملازم جاں بحق

سیالکوٹ میں پٹرول کین میں نہ ملنے پر شہری نے فائرنگ کر دی، پمپ کا ایک ملازم جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سیالکوٹ: پٹرول نہ دینے پر فائرنگ، پمپ ملازم جاں بحق

سیالکوٹ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سیالکوٹ کے حاجی پورہ روڈ پر ایک شہری نے پٹرول کین میں نہ ملنے پر پٹرول پمپ پر فائرنگ کر دی جس سے ایک ملازم جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے اپنی گاڑی میں پٹرول بھروانے کے بعد کین میں مزید 10 لٹر پٹرول کا مطالبہ کیا، جسے پمپ انتظامیہ نے مسترد کر دیا۔

انتظامیہ کے انکار پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک ملازم جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے اور پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ملک بھر میں پٹرول قلت کی خبروں کے بعد پمپس پر رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں