آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کو شدید نقصان

پاک فوج کے آپریشن غضب للحق کے دوران افغان طالبان کو بھاری نقصان پہنچایا گیا، 527 اہلکار ہلاک اور 755 زخمی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کو شدید نقصان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاک فوج کے افغانستان میں جاری آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اب تک 527 طالبان اہلکار ہلاک اور 755 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 237 چیک پوسٹیں تباہ اور 38 پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں ان کارروائیوں کے اعداد و شمار جاری کیے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 205 ٹینکس، بکتر بند گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کی جاچکی ہیں، اور 62 مقامات کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

پاک فوج کی مؤثر حکمت عملی کے باعث افغان طالبان کو بھاری نقصانات اور پسپائی کا سامنا ہے۔ یہ آپریشن بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں جاری ہے اور اس کے تحت کابل، قندھار اور پکتیا میں عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں