ایکس پلیٹ فارم پر صارفین کے لیے کمانے کے نئے فیچرز متعارف

ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس نے صارفین کے لیے کمانے کے نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں جن میں exclusive تھریڈز شامل ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایکس پلیٹ فارم پر صارفین کے لیے کمانے کے نئے فیچرز متعارف

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایلون مسک کے زیرملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) نے صارفین کے لیے کمانے کے نئے مواقع فراہم کیے ہیں۔ کمپنی نے کریٹیر سبسکرپشنز کے لیے چند نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں جن میں اہم ترین exclusive تھریڈز شامل ہیں جو بنیادی طور پر سبسکرپشن پے وال کا کام کریں گے۔ اس کے علاوہ نیا ڈیش بورڈ اور شیئر ایبل سبسکرپشن کارڈز بھی صارفین کو دستیاب ہوں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ ان فیچرز کے ذریعے کریٹیرز زیادہ افراد کی توجہ حاصل کرسکیں گے اور اضافی آمدنی بھی مل سکے گی۔ ایکس نے حال ہی میں پیڈ پارٹنر شپ لیبل نامی فیچر بھی متعارف کرایا تھا جو اسپانسر شدہ مواد پر لاگو ہوتا ہے۔

ایکس میں سب سے اہم فیچر exclusive تھریڈز ہے جس سے صارفین براہ راست اپنی پوسٹس سے آمدنی حاصل کرسکیں گے۔ یہ پوسٹس بنیادی طور پر ٹیزر پوسٹس ہوں گی جو سبسکرپشن کی حوصلہ افزائی کریں گی اور صرف سبسکرائبرز کو دستیاب ہوں گی۔

واضح رہے کہ ایکس نے کریٹیر ریونیو شیئرنگ پروگرام 2023 میں عالمی سطح پر متعارف کرایا تھا جس سے صارفین اپنی مقبول پوسٹس سے آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں