گوگل میپس کا نیا گریڈینٹ آئیکون متعارف

گوگل نے میپس میں نیا گریڈینٹ آئیکون متعارف کرایا ہے، جو اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے اور جلد آئی او ایس پر بھی آئے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گوگل میپس میں نیا گریڈینٹ آئیکون اینڈرائیڈ پر متعارف

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل نے اپنی معروف سروس میپس میں ایک نیا گریڈینٹ آئیکون متعارف کرایا ہے، جو اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ اس آئیکون کی خاص بات یہ ہے کہ اس کا اوپری رِنگ پتلا اور اندرونی سفید دائرہ بڑا کیا گیا ہے۔ آئیکون کے رنگوں میں بھی جیمنائی اور اے آئی سے متاثر گریڈینٹ رنگ شامل کیے گئے ہیں۔

گوگل کا کہنا ہے کہ یہ نیا آئیکون پرانے آئیکون کی طرح ہی نظر آئے گا، مگر اس کی بہتر ڈیزائننگ کی گئی ہے۔ آئی او ایس ڈیوائسز پر بھی جلد متعارف کرایا جائے گا۔

حال ہی میں گوگل میپس میں متعدد اے آئی فیچرز شامل کیے گئے ہیں، جن میں جیمنائی سے براہ راست بات چیت کے ذریعے نیوی گیشن سروس کا استعمال شامل ہے۔ گوگل جیمنائی کو میپس کے گوگل لینس کا حصہ بھی بنا رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں