ٹائپ 2 ذیا بیطس سے بچنے کے لیے سات گھنٹے نیند ضروری

تحقیق کے مطابق ٹائپ 2 ذیا بیطس سے بچنے کے لیے سات گھنٹے نیند ضروری ہے۔ نیند کی کمی انسولین کی مزاحمت میں اضافہ کرتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹائپ 2 ذیا بیطس سے بچنے کے لیے سات گھنٹے نیند ضروری

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایک تازہ تحقیق کے مطابق ٹائپ 2 ذیا بیطس سے بچنے کے لیے ہر رات سات گھنٹے اور 18 منٹ کی نیند ضروری ہے۔

برطانیہ میں 46 لاکھ میں سے 90 فیصد مریض ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا ہیں، جہاں انسولین کی کمی اور مٹاپہ اہم وجوہات ہیں۔

یونیورسٹی آف گلاسگو کے پروفیسر نوید ستار نے کہا کہ کم نیند بھوک کے کنٹرول کو خراب کرتی ہے، جس سے زیادہ کھانے کے لیے وقت ملتا ہے۔

بی ایم جے اوپن ڈائیبیٹیز ریسرچ اینڈ کیئر میں شائع تحقیق کے مطابق مناسب نیند انسولین کی مزاحمت کو کم کرتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں