گوگل کروم کی اپ ڈیٹس اب ہر دو ہفتے میں جاری ہوں گی

گوگل کروم کی اپ ڈیٹس اب ہر دو ہفتے جاری ہوں گی، ستمبر 2026 سے آغاز ہوگا، اوپن اے آئی براؤزرز سے مسابقت کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
گوگل کروم کی اپ ڈیٹس اب ہر دو ہفتے میں جاری ہوں گی

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل نے کروم براؤزر کی اپ ڈیٹس کے عمل کو تیز کر دیا ہے تاکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس براؤزرز کے مقابلے میں اپنی بالادستی برقرار رکھی جا سکے۔

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ کروم کے نئے ورژن کو ہر دو ہفتے بعد جاری کرنے کا عمل ستمبر 2026 سے شروع ہوگا۔ پہلے یہ ورژن ہر چار ہفتے بعد جاری کیے جاتے تھے۔

گوگل کروم کے ہر نئے ورژن میں استحکام، رفتار اور استعمال میں آسانی پر خاص توجہ دی جاتی ہے تاکہ صارفین کو بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

یہ قدم اوپن اے آئی کے براؤزر چیٹ جی پی ٹی اٹلس جیسے مسابقتی براؤزرز کے مقابلے میں کیا گیا ہے، جو اے آئی ایجنٹس کے ذریعے خودکار ٹاسکس انجام دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں