چینی کمپنی کا دنیا کا پہلا منفرد روبوٹ فون متعارف

چینی کمپنی نے دنیا کا پہلا روبوٹ فون اسپین میں متعارف کرایا، جو منفرد گیمبل میکنزم کے ساتھ 360 ڈگری تصاویر اور ویڈیوز ریکارڈ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چینی کمپنی کا دنیا کا پہلا منفرد روبوٹ فون متعارف

بارسلونا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چینی کمپنی نے دنیا کا پہلا روبوٹ فون متعارف کرایا ہے جس کا کیمرا سسٹم بے حد منفرد ہے۔ یہ فون اسپین میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس کے موقع پر پیش کیا گیا۔

اکتوبر 2025 میں اس فون کی جھلک پہلی بار سامنے آئی تھی۔ اس کا خاص گیمبل میکنزم ہے جو فکس رئیر کیمرے کی بجائے ایک ہاتھ کی صورت میں ڈیوائس کے بیک سے نکلتا ہے۔ یہ ہاتھ پرائمری کیمرے کو 360 ڈگری میں تصاویر اور ویڈیوز ریکارڈ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔

یہ فون لائیو اسٹریمنگ یا کسی بھی جگہ کی ریکارڈنگ کے لیے مثالی ہے۔ اس میں اسٹار ٹریکنگ موڈ بھی ہے اور یہ سیلفی یا ویڈیو کال کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے۔ دو مزید کیمرے بھی فون کے بیک پر موجود ہیں۔

کمپنی نے بتایا ہے کہ یہ فون اسی سال کی دوسری ششماہی میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، تاہم قیمت اور دیگر تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں