سال 2025 میں 129 صحافیوں کی ہلاکت، غزہ میں 86 جاں بحق

2025 میں 129 صحافی جان سے گئے، جن میں 86 غزہ میں اسرائیلی حملوں کا شکار ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
2025 میں 129 صحافیوں کی ہلاکت، غزہ میں 86 جاں بحق

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صحافیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم سی پی جے کی رپورٹ کے مطابق 2025 میں 129 صحافی اور میڈیا ورکرز ہلاک ہوئے، جن میں سے 86 غزہ میں اسرائیلی حملوں میں جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ان ہلاکتوں میں سے دو تہائی اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں ہوئیں، جبکہ 47 واقعات کو ‘جان بوجھ کر نشانہ بنانا’ قرار دیا گیا۔

غزہ میں غیر ملکی صحافیوں کے داخلے پر پابندی کے باعث زیادہ تر مقامی صحافی ہی رپورٹنگ کر رہے تھے، جو نشانہ بنے۔

اسرائیلی فوج نے ماضی میں کہا ہے کہ وہ صرف جنگجوؤں کو نشانہ بناتی ہے، مگر رپورٹ میں یمن، سوڈان، میکسیکو اور یوکرین کو بھی خطرناک ممالک قرار دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا اداروں نے صحافیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور تنازعات والے علاقوں میں آزادانہ رپورٹنگ کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں