ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سےدہشتگردی کی کوشش ناکام

ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں دہشت گردوں کے ڈرون حملے ناکام، اینٹی ڈرون سسٹم نے تمام ڈرونز کو مار گرایا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں چھوٹے ڈرونز سےدہشتگردی کی کوشش ناکام

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے چھوٹے ڈرونز سے حملوں کی کوشش کی، جو ناکام بنا دی گئی۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اینٹی ڈرون سسٹم نے تمام ڈرونز کو مار گرایا اور ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ان حملوں نے افغانستان کی طالبان حکومت اور پاکستان میں دہشت گردی کے روابط کو بے نقاب کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ان حملوں کی ناکامی سے پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کی مضبوطی کا اظہار ہوتا ہے۔ دہشت گردوں کی کوششوں کے باوجود اینٹی ڈرون سسٹم کی کامیابی نے ملک کی سلامتی کو یقینی بنایا۔

دیگر متعلقہ خبریں