بلاول بھٹو زرداری نے آپریشن غضب للحق پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے افغان طالبان کو بھارتی پراکسی بننے سے گریز کا کہا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آپریشن ‘غضب للحق’ پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے افغان طالبان سے بھارتی پراکسی بننے سے گریز کا مطالبہ کیا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاک فوج نے افغان طالبان کے بلااشتعال حملے کے جواب میں اپنی دفاعی صلاحیت اور طاقت ثابت کر دی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ افغانستان کی حکومت بھارت کی پراکسی بن کر خطے کو عدم استحکام سے بچائے، کابل کی غلط حکمت عملی نے پاکستان کو جوابی کارروائی پر مجبور کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک کی ہر انچ کی حفاظت کے لیے تیار ہیں اور پاکستان تصادم کا خواہاں نہیں، لیکن اگر للکارا گیا تو دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔
پاک فوج کے جوانوں نے افغان طالبان کی گاڑی کو قبضے میں لے کر پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔















