امن کو کمزوری سمجھنے والے جواب کے لیے تیار رہیں۔صدر مملکت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے افغان طالبان کی جارحیت کے جواب میں مسلح افواج کے ردعمل کو جامع اور فیصلہ کن قرار دیا، کہا کہ پاکستان امن پر سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امن کو کمزوری سمجھنے والے جواب کے لیے تیار رہیں: صدر مملکت

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے افغان طالبان کی جارحیت کے جواب میں مسلح افواج کے ردعمل کو جامع اور فیصلہ کن قرار دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان امن اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

صدر مملکت نے کہا کہ امن کو کمزوری سمجھنے والے مضبوط جواب کے لیے تیار رہیں، کوئی بھی دشمن ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ خونریزی جاری رہی تو ذمہ دار عناصر ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہوں گے اور قومی سلامتی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج وطن کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی طرح مضبوط ہیں۔ 5 برس سے دہشت گردی کی کارروائیوں پر شدید تشویش ہے لیکن سفارتی کوششوں کے باوجود مثبت پیش رفت نہ ہوسکی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے افغان طالبان کے بلااشتعال حملوں کے جواب میں آپریشن غضب للحق شروع کیا ہے، جس میں فضائیہ اور بری افواج کے حملوں میں افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں