محسن نقوی نے افغان طالبان کے حملے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی جارحیت کے سنگین نتائج ہوں گے اور پاک فوج نے جوابی کارروائی کی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ افغان طالبان نے حملہ کر کے بڑی غلطی کی ہے اور انہیں اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ انہوں نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں وار کر کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
وزیر داخلہ نے افغان طالبان کی جارحیت کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی کی اور قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے۔ پاک فضائیہ نے افغانستان میں کارروائی کی جبکہ سکیورٹی فورسز نے گولہ باری جاری رکھی ہے۔ ڈرونز کے ذریعے افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستانی فوج سمندر پار سے نہیں آئی بلکہ ہم ان کے ہمسائے ہیں اور ہم ان کی اوقات سے واقف ہیں۔















