چمن میں پاک افغان کشیدگی کے باعث ہیلتھ ایمرجنسی نافذ، ملازمین کی چھٹیاں منسوخ، آپریشن غضب للحق جاری۔
چمن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاک افغان کشیدگی کے باعث ضلع چمن میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ہدایت پر ضلع میں ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر کے تمام میڈیکل آفیسرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر عملے کو طلب کیا گیا ہے۔
ڈی ایچ او نے مزید ہدایت کی کہ ادویات، طبی آلات اور ایمبولینس سروسز کی فعالیت کو یقینی بنایا جائے۔
یاد رہے کہ پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلااشتعال کارروائیوں کے جواب میں پاکستان نے آپریشن غضب للحق شروع کیا ہے، جس میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔















