پکتیا میں پاکستانی فوج نے پانچ افغان پوسٹوں پر قبضہ کر کے پاکستانی جھنڈا لہرا دیا، افغان فورسز کو نقصان پہنچا۔
پکتیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کی فوج نے پکتیا میں افغان طالبان کی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے پانچ افغان پوسٹوں پر قبضہ کر لیا اور پاکستانی جھنڈا لہرا دیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان سے ملحقہ افغان علاقے پکتیا میں پانچ پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا، جن میں دو شوال کے سامنے، دو انگور اڈہ کے مقابل اور ایک زرملان کے قریب ہے۔
مزید کاروائی کے دوران، پاکستانی فورسز نے انگور اڈہ کے افغانی ٹرمینل کو بھی تباہ کر دیا، جس سے افغان طالبان فورسز کو نقصان پہنچا ہے۔















