پاک فضائیہ کے حملے، کابل و قندھار لرز اٹھے، فوجی تنصیبات تباہ

پاک فضائیہ نے افغان طالبان کے خلاف حملے کرتے ہوئے قندھار اور کابل میں اہم مراکز کو تباہ کر دیا، مہمند سیکٹر میں طالبان پسپا ہو گئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاک فضائیہ کے حملے، کابل و قندھار لرز اٹھے، فوجی تنصیبات تباہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاک فضائیہ نے افغان طالبان کے خلاف حملے کرتے ہوئے کئی اہم مراکز کو تباہ کر دیا۔ قندھار میں کور ہیڈ کوارٹر، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر، ایمونیشن ڈپو اور لاجسٹک بیس مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے۔ کابل میں بھی دو بریگیڈ ہیڈ کوارٹر نیست و نابود ہو گئے۔ ننگرہار میں ایمونیشن ڈپو ملیا میٹ ہوا۔

پاکستانی جیٹ طیارے قندھار کی فضاؤں میں گشت کرتے رہے، جبکہ پکتیا میں بھی کور ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں افغان فورسز کی بلااشتعال جارحیت کے خلاف مؤثر جوابی اقدامات کے طور پر کی جا رہی ہیں۔

مہمند سیکٹر کے قریب افغان طالبان کو چوکیاں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کیا گیا، جہاں ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ سکیورٹی فورسز نے افغانستان کے صوبے پکتیکا کی ایک پوسٹ پر قبضہ کر لیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں