وفاقی آئینی عدالت کا بڑا فیصلہ، ٹیکس حکام کو بغیر نوٹس چھاپوں کی اجازت

وفاقی آئینی عدالت نے ٹیکس حکام کو بغیر پیشگی نوٹس چھاپہ مارنے کا اختیار برقرار رکھا۔ عدالت نے کہا کہ چھاپے کے لیے پہلے سے کیس ضروری نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وفاقی آئینی عدالت: ٹیکس حکام کو بغیر نوٹس چھاپے کا اختیار

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے ٹیکس چھاپوں کے حوالے سے اہم فیصلہ جاری کیا ہے۔ عدالت نے ٹیکس حکام کو کسی بھی وقت بغیر پیشگی نوٹس چھاپہ مارنے کا اختیار دیا ہے۔

جسٹس عامر فاروق کی جانب سے جاری کردہ اس فیصلے میں کہا گیا کہ ٹیکس حکام کو کسی بھی مقام پر چھاپہ مارنے کے لیے پیشگی نوٹس کی ضرورت نہیں ہوگی۔ عدالت نے ٹیکس حکام کے اختیارات کو برقرار رکھتے ہوئے یہ بھی واضح کیا کہ ایسی کارروائی کے لیے ضروری نہیں کہ ٹیکس دہندہ کے خلاف پہلے سے کوئی کیس زیر سماعت ہو۔

عدالت نے پارلیمنٹ کے دیے گئے ٹیکس قوانین کے نفاذ کے لیے متعلقہ حکام کو اختیارات کی فراہمی کو تسلیم کیا اور کہا کہ عدالت خود سے ایسی کوئی شرط نہیں لگا سکتی جو پارلیمنٹ نے وضع نہ کی ہو۔

مزید برآں، عدالت نے یہ ہدایت کی کہ متعلقہ کمشنر تحریری طور پر واضح کرے کہ کس قانون کی خلاف ورزی پر چھاپہ مارا جا رہا ہے، ساتھ ہی ٹیکس حکام کو کمپیوٹرز، دستاویزات اور اکاؤنٹس کو تحویل میں لینے کا مکمل اختیار ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں