آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے لیس اسمارٹ چشمے مارکیٹ میں جلد دستیاب ہوں گے، جو شناخت اور پروفائل فوری دکھا سکیں گے۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے لیس اسمارٹ چشمے جلد مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے، جو سامنے والے شخص کی شناخت اور پروفائل فوری دکھا سکیں گے۔ ڈومیسٹک وائلنس اور انسداد ہراسانی کے ادارے ان چشموں کے ممکنہ خطرات پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
میٹا کمپنی اپنے میٹا گلاسز میں فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی شامل کرنے کا سوچ رہی ہے، جس سے صارفین فیس بک یا انسٹاگرام پر موجود عوامی پروفائلز کی شناخت کر سکیں گے۔ فلاحی اداروں کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے خواتین اور لڑکیوں کو ہراسانی کے خطرات بڑھ سکتے ہیں، کیونکہ بدسلوکی کے عادی افراد بغیر رضامندی ان کی شناخت کی معلومات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔
میٹا کے ترجمان نے کہا ہے کہ کمپنی فیچر کے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے اور کسی بھی اقدام سے پہلے محتاط فیصلے کرے گی۔















