چیٹ جی پی ٹی میں نئی پرسنلائزیشن سہولت، صارفین اپنی پسندیدہ شخصیت منتخب کر سکیں گے

چیٹ جی پی ٹی میں 7 مختلف شخصیات کا انتخاب ممکن ہے، جو صارفین کو مخصوص انداز میں جوابات فراہم کرتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چیٹ جی پی ٹی میں 7 شخصیات کا انتخاب ممکن

سان فرانسسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیٹ جی پی ٹی نے دنیا بھر میں روزانہ کروڑوں صارفین کو پرسنلائزیشن کی سہولت فراہم کر دی ہے، جس کے ذریعے وہ اپنی پسندیدہ شخصیت کے مطابق چیٹ جی پی ٹی کا انداز منتخب کر سکتے ہیں۔

اوپن اے آئی نے نومبر 2025 میں یہ فیچر متعارف کرایا، جس سے صارفین پروفیشنل، فرینڈلی، candid، ایفیشینٹ، quirky، نیرڈی، اور cynical شخصیات کے انتخاب کر سکتے ہیں۔

یہ فیچر چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کے لیے بھی دستیاب ہے۔ صارفین کو سیٹنگز میں جاکر پرسنلائزیشن کا انتخاب کرنا ہوتا ہے، جس کے بعد وہ مختلف ردعمل حاصل کر سکتے ہیں۔

صارفین کو ہر شخصیت کو مخصوص ہدایات دینے کی اجازت ہے، تاکہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق مختلف جوابات حاصل کر سکیں۔

اگر کوئی صارف ایک سوال کے دو مختلف جوابات چاہتا ہے تو وہ دو مختلف شخصیات کو فعال کر کے یہ مقصد حاصل کر سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں