ماڈل ماہ نور رحیم اور پروڈیوسر عمر مختار ہراسانی الزامات پر آمنے سامنے، قانونی نوٹسز کا تبادلہ

ماڈل ماہ نور رحیم نے پروڈیوسر عمر مختار پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں، جس پر دونوں کے درمیان قانونی جنگ چھڑ گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ماڈل ماہ نور کے جنسی ہراسانی الزامات پر قانونی جنگ

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ابھرتی ہوئی ماڈل ماہ نور رحیم نے پروڈیوسر عمر مختار پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے، جس کے بعد دونوں قانونی جنگ میں ملوث ہو گئے ہیں۔

ماہ نور نے عمر مختار کو قانونی نوٹس بھجوایا ہے، جس سے شوبز انڈسٹری میں جنسی جرائم پر بحث چھڑ گئی ہے۔ اس سے قبل ماہ نور کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے ہراسانی کے الزامات لگائے تھے۔

اگرچہ ماہ نور نے ویڈیو میں کسی کا نام نہیں لیا، لیکن کئی سوشل میڈیا صارفین نے اندازہ لگایا کہ ان کا اشارہ عمر مختار کی طرف ہے۔ اس کے بعد مزید خواتین نے بھی ماہ نور کے حق میں آواز اٹھائی۔

عمر مختار نے ماہ نور کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا، جس کے جواب میں ماہ نور نے کہا کہ ان کے بیانات سچ پر مبنی ہیں اور وہ کسی دباؤ میں نہیں آئیں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں