ایل مینچو کی ہلاکت کے بعد میکسیکو میں تشدد کی لہر

ایل مینچو کی ہلاکت کے بعد میکسیکو میں تشدد کی لہر 20 ریاستوں تک پھیل گئی، 70 سے زائد افراد ہلاک۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایل مینچو کی ہلاکت کے بعد میکسیکو میں تشدد کی لہر

میکسیکو سٹی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میکسیکو میں ایل مینچو کارٹل کے سربراہ کی ہلاکت کے بعد تشدد کی لہر نے 20 سے زائد ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جن میں 25 نیشنل گارڈ اہلکار شامل ہیں۔

پورٹو ویارتا کی جیل سے 23 قیدی فرار ہوگئے جبکہ متعدد ایئر لائنز کی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں اور کروز لائنز کا شیڈول منسوخ کر دیا گیا۔ ہنگامہ آرائی روکنے کے لئے 10 ہزار فوجی اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں۔

امریکا اور دیگر ممالک نے اپنے شہریوں کو محفوظ رہنے کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں