جنوبی وزیرستان میں شرپسندوں کا سکول پر حملہ، عمارت تباہ

جنوبی وزیرستان میں شرپسندوں نے سرکاری سکول کو بارودی مواد سے نقصان پہنچایا، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جنوبی وزیرستان میں شرپسندوں کا سکول پر حملہ، عمارت تباہ

جنوبی وزیرستان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل میں نامعلوم مسلح افراد نے سرکاری مڈل سکول شریف خان کوٹ کو بارودی مواد سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں سکول کے دو کمرے، باتھ رومز، مین گیٹ اور ایک طرف کی چار دیواری مکمل تباہ ہوگئی جبکہ قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔

خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ قبل ازیں دہشتگردوں نے گورنمنٹ ہائی سکول اعظم ورسک کو بھی بارودی مواد سے تباہ کر دیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں