کوہاٹ میں پولیس موبائل پر حملے میں ڈی ایس پی سمیت 7 افراد شہید ہو گئے۔ حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔
کوہاٹ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کوہاٹ کے شکردرہ روڈ پر دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی جس سے ڈی ایس پی سمیت 7 افراد شہید ہو گئے۔
ڈی پی او کوہاٹ نے کہا کہ حملے میں 5 اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوئے۔ حملے کے دوران ایک ملزم اور ایک راہ گیر بھی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک ملزم زخمی ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق دہشت گردوں نے حملے کے بعد پولیس موبائل کو آگ لگا دی اور فرار ہو گئے، جس کے بعد پولیس نے علاقے میں بھاری نفری طلب کر لی۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پولیس دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر ہے۔















