پنجاب میں 2 ہزار 735 سرکاری سکول نجی شعبے کو دیے جائیں گے، معیارِ تعلیم کی بہتری اور داخلوں میں اضافہ ہدف۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب میں سرکاری سکولوں کی نجکاری کا تیسرا مرحلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس مرحلے میں 2 ہزار 735 سکول نجی شعبے کے حوالے کیے جائیں گے جبکہ پہلے دو مراحل میں 10 ہزار سکول نجی شعبے کو دیے جاچکے ہیں۔
مزید سکول پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام میں شامل کیے جائیں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد معیارِ تعلیم میں بہتری اور طلبہ کے داخلوں میں اضافہ ہے، تاہم مفت اور معیاری تعلیم کی سہولت جاری رہے گی۔
درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 مارچ 2026 مقرر کی گئی ہے، جبکہ منتخب پارٹنرز یکم اپریل سے سکولوں کا انتظام سنبھالیں گے۔ اس فیصلے پر اساتذہ اور عوامی حلقوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔















