عدالت نے ڈکی بھائی کے بینک اکاؤنٹس بحال کر دیے

لاہور کی عدالت نے ڈکی بھائی کے بینک اکاؤنٹس بحال کرتے ہوئے یوٹیوب ویڈیوز کی مخصوص اجازت دے دی، جوا ایپ کی تشہیر کیس کی سماعت جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عدالت نے ڈکی بھائی کے بینک اکاؤنٹس بحال کر دیے

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور کی ضلع کچہری نے سوشل میڈیا شخصیت ڈکی بھائی (سعد الرحمان) کے بینک اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے انہیں یوٹیوب چینل پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی مخصوص اجازت دے دی۔ یہ فیصلہ جوا ایپ کی تشہیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران آیا۔

عدالت نے واضح کیا کہ زیر التوا کیس سے متعلق کسی بھی قسم کی گفتگو یوٹیوب چینل پر نہیں کی جائے گی اور کیس کے فیصلے تک اس معاملے پر عوامی بحث یا تبصرہ مناسب نہیں ہوگا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو چینل پر موجود 27 ویڈیوز پر اعتراض ہے، جس پر عدالت نے ہدایت دی کہ مذکورہ ویڈیوز فی الحال ڈیلیٹ نہ کی جائیں۔

پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث سماعت مکمل نہ ہو سکی اور کیس کی کارروائی 11 مارچ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ آئندہ سماعت پر مزید شواہد اور گواہوں کے بیانات کی روشنی میں کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں