راولپنڈی میں گرین الیکڑک بس پر حملہ، 13 ملزمان گرفتار

راولپنڈی میں گرین الیکڑک بس پر حملے میں ملوث 13 ملزمان گرفتار، پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شناخت کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
راولپنڈی میں گرین الیکڑک بس پر حملہ، 13 ملزمان گرفتار

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)راولپنڈی میں گرین الیکڑک بس پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کرنے والے 13 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ حملہ اولڈ ایئرپورٹ روڈ پر چکلالہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ہوا جہاں تقریباً 400 ون ویلرز و تماش بینوں نے اچانک بس پر حملہ کیا۔

اس دوران بس کے کیپٹن نے بس کو فاسٹ ٹریک پر بھگانے کی کوشش کی، لیکن حملے سے بس کو نقصان پہنچا، ایک مسافر زخمی ہوا اور بس کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایئرپورٹ روڈ پر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت شروع کی اور ان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن کیا۔

ایس پی پوٹھوہار سردار بابر ممتاز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ڈنڈے اور 7 موٹر سائیکل برآمد کرلیے گئے، جبکہ مزید ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں