ایس سی او نے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں 4G سروس کی فراہمی سے مقامی افراد کی زندگی میں بہتری لائی ہے۔
گلگت: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
اسپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (ایس سی او) نے ملک کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں مواصلاتی رابطے بہتر بنانے کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ ایس سی او کی کاوشوں کے نتیجے میں آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام جدید مواصلاتی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔
وادی اشکومن کے علاقے ہاسِس میں ایس سی او کی 4G سروس کی فراہمی نے علاقے کی تقدیر بدل دی ہے۔ مقامی افراد نے ایس سی او کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پہلے فری لانسنگ کے کام کے لیے گلگت یا راولپنڈی جانا پڑتا تھا، اب وہ یہیں سے اپنا کام کر سکتے ہیں۔
بیرون ملک کام کرنے والے لوگ بھی 4G سروسز کے باعث اپنے گھر والوں سے جڑے رہتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایس سی او کا انٹرنیٹ بہت تیز اور نیٹ ورک قابل اعتماد ہے، جس کی بدولت لوگوں کو آن لائن کام کی سہولت ملی اور معاشی حالات بہتر ہوئے ہیں۔















