گل پلازہ آتشزدگی کی ابتدائی وجہ سامنے آگئی، دو بچوں کے ماچس سے کھیلنے کا انکشاف

ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ گل پلازہ میں آگ بچوں کی ماچس کھیلنے سے لگی، تحقیقات جاری ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سانحہ گل پلازہ: آگ بچوں کے ماچس کھیلنے سے لگی، ایس ایس پی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے سانحہ گل پلازہ آتشزدگی کی تحقیقات کے دوران کمیشن کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ابتدائی شواہد کے مطابق عمارت میں آگ دو بچوں کے ماچس سے کھیلنے کے باعث لگی۔ پولیس نے بچوں کے بیانات قلمبند کیے، جن میں انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ آگ سے کھیل رہے تھے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً موقع پر پہنچی اور 9 دن اور 9 راتیں مسلسل وہاں تعینات رہی۔ کمیشن کے روبرو انہوں نے کہا کہ زیادہ تر سی سی ٹی وی ریکارڈ جل چکا تھا، تاہم بیسمنٹ سے ایک ڈی وی آر ملی جس میں کچھ ویڈیوز محفوظ تھیں۔

واضح رہے کہ گل پلازہ کراچی کے بڑے تجارتی مراکز میں سے ایک تھا جہاں آگ لگنے کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے اور تاجروں کا اربوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے کمیشن تشکیل دیا گیا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں