میکسیکو میں مطلوب ڈرگ لارڈ ال مینچو فوجی آپریشن میں ہلاک

میکسیکو میں منشیات کے بڑے سرغنہ ال مینچو کو فوجی آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا، جس کے بعد ملک بھر میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
میکسیکو میں مطلوب ڈرگ لارڈ ال مینچو فوجی آپریشن میں ہلاک

میکسیکو سٹی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میکسیکو میں طاقتور جرائم پیشہ تنظیم سی جے این جی کے سربراہ، منشیات کے بڑے سرغنہ ال مینچو، کو ایک فوجی آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ اس کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ ڈالر مقرر تھی۔ اس کی ہلاکت کے بعد میکسیکو بھر میں کشیدگی پھیل گئی اور مسلح افراد نے کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔

ریاست جالسکو کے گورنر نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے، جبکہ امریکی سفارتخانے نے اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت دی ہے۔

امریکی نائب وزیر خارجہ نے ال مینچو کی ہلاکت کو ایک بڑی پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دنیا بھر کے لیے اہم ہے۔ حکام کے مطابق جالسکو میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ال مینچو شدید زخمی ہوا اور میکسیکو سٹی منتقل کیے جانے کے دوران ہلاک ہوگیا۔

وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے آپریشن میں معلومات فراہم کیں، یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی جب امریکی انتظامیہ کی جانب سے میکسیکو پر منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا دباؤ بڑھایا جا رہا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں