لاہورمیں تاجر کا ایلیٹ فورس کی گاڑی میں اغواء

لاہور میں ایلیٹ فورس کی گاڑی میں تاجر رضوان عمر کو اغواء کر لیا گیا، پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور: تاجر کا ایلیٹ فورس کی گاڑی میں اغواء

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ایک تاجر کو ایلیٹ فورس کی گاڑی میں اغواء کر لیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پنجاب سوسائٹی پی آئی اے روڈ سے 47 سالہ تاجر رضوان عمر کو اغواء کیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز سے معلوم ہوا کہ ملزمان ایلیٹ فورس کی دو گاڑیوں میں آئے تھے۔ ستوکتلہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ اغواء کاروں نے ایلیٹ فورس کی نفری کے ساتھ ریکی کی تھی۔ تاجر رضوان کے گھر سے نکلتے ہی ملزمان نے اسے گاڑی میں بٹھا لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر زاویے سے جانچ کی جا رہی ہے۔ ایلیٹ فورس کی گاڑیوں سمیت ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے اور ملوث افراد کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں