رجب بٹ کے خاندان پر چائلڈ لیبر کے الزام پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیا، ویڈیو میں کم عمر بچہ گھر کا کام کرتا دکھائی دیتا ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خاندان کو ایک وائرل ویڈیو میں کم عمر بچے سے گھریلو کام کروانے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ ویڈیو میں ایک 9 سالہ بچہ گھر میں صفائی کرتا دکھائی دیتا ہے جبکہ رجب بٹ کی والدہ بھی وہاں موجود ہیں۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے اسے چائلڈ لیبر قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا۔ پاکستان میں کم عمر بچوں سے مشقت لینا قانوناً جرم ہے اور سماجی و اخلاقی طور پر بھی ناپسندیدہ عمل سمجھا جاتا ہے۔
یہ پہلا موقع نہیں کہ رجب بٹ یا ان کا خاندان کسی تنازع کا شکار ہوا ہو۔ ان کی ازدواجی زندگی اور قانونی معاملات پہلے بھی خبروں میں رہ چکے ہیں۔ تازہ معاملے پر تاحال رجب بٹ یا ان کے خاندان کی جانب سے کوئی باضابطہ وضاحت نہیں آئی۔















