برمنگھم میں مسجد کے باہر چاقو حملے میں پاکستانی نژاد نوجوان جاں بحق ہوا، پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
برمنگھم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برمنگھم میں مسجد کے باہر چاقو کے حملے میں پاکستانی نژاد نوجوان جاں بحق ہوا۔
اسمتھ وک میں جامع مسجد کے باہر جھگڑے میں اٹھارہ سالہ ذیشان افضل جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو دیگر نوجوان زخمی ہوئے۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔
ذیشان افضل پر چاقو سے حملہ کیا گیا، جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔ پولیس اور پیرا میڈیکس نے طبی امداد دی، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
دو دیگر نوجوان بھی زخمی ہوئے جن کی عمریں 19 اور 22 سال ہیں۔ انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
ویسٹ مڈلینڈز پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات میں مذہبی یا نسلی بنیاد پر حملے کا ثبوت نہیں ملا، اسے عام جھگڑا تصور کیا جا رہا ہے۔
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس واقعے کی کوئی ویڈیو یا فوٹیج ہو تو فراہم کریں، اس کے لیے آن لائن پورٹل بنایا گیا ہے۔















